تازہ ترین

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (  اوازچترال ) عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ہیں، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔ وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنےکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔ خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔   عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا۔ قومی اسمبلی کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لے لیا ہے جس کی آج ابتدائی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سیاسی حالات پر ازخود نوٹس پر لارجربینچ بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ کل ہونے والی سماعت پانچ رکنی لارجر بینچ کرےگا۔ نیا تشکیل دیا جانے والا لارجربینچ کل دن ایک بجے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس پرکل ہونے والی سماعت مؤخر کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button