تازہ ترین

کیا خیبر پختونخوا اسمبلی برقرار رہے گی

پشاور  ( اوازچترال  )  خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جا رہا ہے اور صوبائی اسمبلی برقرار رہے گی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی، اپوزیشن کو اب بھی منہ کی کھانی پڑی اور الیکشن میں بھی انھیں شکست ہوگی۔ صوبائی وزیر نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن گھبرائے نہیں اور الیکشن کی تیاری کرے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button