تازہ ترین

شیخ رشید نے اپنے لئے نیا مشغلہ ڈھونڈ لیا ،عید کے بعد اینکر بننے کا فیصلہ

سلام آباد (  اوازچترال )  وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان یا عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر آرہے ہیں۔ تاہم شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے۔ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے۔ ورنہ میں عمر کے اس حصے میں سلام وعلیکم کہنا چاہتا تھا، کیونکہ میرے پاس اب کام نہیں تھا اور یہی کام ہے۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں رمضان کے بعد یا عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر بطور اینکر بھی آرہا ہوں۔ تاہم شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button