تازہ ترین

پرویز الٰہی کو وزیر اعلی نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دے دیا

لاہور( آوازچترال  ) حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے استعفا دینے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیے جانے کے بعد ترین گروپ کے رکن فیصل جبوانہ کا اہم بیان سامنے آیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے مناسب امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے۔ ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔ دوسری جانب اے آر نیوز کے مطابق نامزدامیدوار برائے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ترین اور علیم گروپ پنجاب میں ساتھ دے گا، جہانگیرترین سے فون پر بات کی اور عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے بھائی ہیں ملاقاتیں اچھی رہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کے ساتھ طارق بشیر چیمہ سے بھی ملاقات کی، جنوبی پنجاب کے بارے میں طارق بشیر چیمہ کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کرکے بنائیں گے۔ جبکہ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،عثمان بزدار سے استعفا لے لیا گیا ہے، اپنی پارٹی کی جانب سے آپ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button