تازہ ترین

خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہےشاہ محمود قریشی

اسلام آباد(  اوازچترال) خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد جلسے میں لہرائے جانے والے خط سے متعلق شاہ محمود کی وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں وزیراعظم نےجوخط دکھایا وہ عسکری قیادت سےشیئرکیاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سےکہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔ باہر کے پیسے سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر دھمکی دی گئی: وزیراعظم نے خط لہرا دیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔   خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔ انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان سرپرائز قوم کے سامنے لے آئے۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے ، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئےکہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے ، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کےکہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں لیکن کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہيں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھےگی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button