تازہ ترین

مولانا عبدالرحمان نے چترال میں ٹکٹ کی لالچ پرمذہبی لوگوں کی آرزوں پر پانی پھیر دیا….حاجی مغفرت شاہ

چترال (نمایندہ اوازچترال)  جے آئی چترال کے کارکنان اور ووٹرز کی طرف سے آج برنس تا چترال اور گہریت تا چترال استقبالیہ ریلی کا انعقاد ہوا۔ دونوں طرف سے آنے والی ریلیاں چترال شہر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئیں۔ اپنی نوعیت کی یہ ایک بڑی اور کامیاب ریلی تھی۔ ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی، سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ اور جماعت اسلامی تحصیل چترال سے نامزد امیدوار وجیہ الدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے مذہبی جماعتوں کے مابین اتحاد نہ ہونے کی بنیادی وجہ جے یو آئی کے امیر اور تحصیل امیدوار مولانا عبدالرحمان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف نے چترال میں ٹکٹ کی لالچ اور دروش میں دوسری پارٹی کے من پسند شخص کو کامیاب بنانے کے لیے اتحاد سے گریز کرکے چترال کے مذہبی لوگوں کی آرزوں پر پانی پھیر دیا۔

May be an image of 4 people, people standing, car and road

May be an image of 1 person, standing, walking, crowd and outdoors

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button