تازہ ترین

سادات خاندان کھوژ کے ریٹائرڈ صوبیدار سید ہاشیم علی خاندان اور رشتہ داروں سمیت پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت ۔

اپر چترال  (  ذاکر محمد زخمی ) بلدیاتی انتخابات اخری مرحلہ پر داخل ہوتے ہی جہاں ہر امیدوار اور ہر پارٹی ووٹروں کی حمایت لینے کے سرتوڑ کوشش میں مصروف ہیں وہاں مسلم لیگ نون کے جانثار بھی دن رات انتھک محنت پہ لگے ہوئے ہیں ۔مسلم لیگ نواز کے سرگرم نوجوان قیادت جاوید لال بونی اس وقت اپر چترال میں مسلم لیگ کو فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں آپ کی جدوجہد سے اپر چترال خصوصاً تحصیل مستوج میں پاکستان مسلم لیگ

نواز بھر پور قوت بن کر سامنے آئی ہے آپ کی مسلسل جدوجہد اور رابطے کی وجہ سے آج کھوژ کے انتہائی معتبر شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار سیدہاشیم علی خاندان اور رشتہ داروں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرکےبلدیاتی انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے اور پارٹی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ۔پاکستان مسلم لیگ، ریٹائرڈ صوبیدارسید ہاشیم علی اور خاندان کی شرکت پر انہیں خوش امدید کہتے ہوئے پارٹی کے لیے کامیابی اور بلدیاتی انتخابات کے

لیے اسے نیک شگون قرار دیکر جاوید لال کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کی۔اس موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے پارٹی کا حصہ بننے پر ریٹائرڈ صوبیدار ہاشیم علی اور خاندان کو خوش امدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی شرکت سے پارٹی علاقہ میں مضبوط قوت کے طور پر نمایاں کردار ادا کریگا۔اس موقع پر ریٹائرڈ صوبیدار سید ہاشیم علی کے علاوه عنایت الله جان،حیات الله جان،اسحاق نبی شاہ،سید افضل شاہ وغیرہ بھی موجود تھے جبکہ جاوید لال کے ساتھ معروف قانون دان انتظارعلی خان ،جناب زار ولی شاہ ذاہد ، جے یو آئی مستوج کے ڈپٹی جنرل سکرٹری اصغرلال اوربونی کے عمران لال بھی موقع پر موجود تھے۔معروف قانون دان انتظارعلی خان فون کرکے اسے بڑی کامیابی قرار دی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button