تازہ ترین

گرم چشمہ…پاک آرمی کے 183این ایل آئی بٹالین کے زیر اہتمام پاکستان ڈے منایا گیا

چترال (   آوازچترال ) لویر چترال کے وادی لوٹ کوہ میں گرم چشمہ کے مقام پر پاک آرمی کے 183این ایل آئی بٹالین کے زیر اہتمام پاکستان ڈے منایا گیا جس میں چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل سمیع زمان خان مہمان خصوصی تھے۔ مقامی سکولوں اورکالجوں کے طلباء وطالبات سمیت اس موقع پر وادی کے 5000سے ذیادہ افراد موجود تھے۔مردو خواتین نے الگ الگ ریلیاں نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پولو گراونڈپہنچ گئے جہاں بزرگ شہریوں کے درمیان رسہ کشی (tug of war)، ثقافتی شو کے علاوہ طلباء وطالبات نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریریں، نظم، ملی نعمے اور ٹیلبو پیش کئے۔مارچ پاسٹ کا بھی مظاہرہ ہوا جس میں پاک آرمی، بوائز سکاوٹس اور گرلز سکاوٹس نے حصہ لیا۔ بعدازاں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button