تازہ ترین

یوم پاکستان: گورنر کے پی نے 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا..شہزادہ سکندر الملک کو پولو اور کھیل

  پشاور (  آوازچترال )  خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے یوم پاکستان کے موقع پر صوبے کے 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور میں تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں گورنر شاہ فرمان کی جانب سے خیبرپختونخوا کی 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت دیئے گئے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرشاہ فرمان نے سید ممتازعلی شاہ کو فن و ڈرامہ اور اداکاری میں گراں قدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جبکہ شوکت محمود کو موسیقی و گلوکاری کی وجہ سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ قمروجان کو فن اور لوک گلوکاری، طاہر آفریدی (مرحوم) کو ادب، شہزادہ سکندر الملک کو پولو اور کھیل، پروفیسر ڈاکٹر عثمان حسن کو تعلیم و انجینئرنگ، لال محمد اعوان کو فن و اداکاری، اعجاز سرحدی کو فن میں صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد تقریب میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button