تازہ ترین

پی ٹی آئی نے 27مارچ کو اسلام آباد جلسے کی جگہ تبدیل کردی

اسلام آباد (آوازچترال ) پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نےٹوئٹر پر جاری بیان میں‌ جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک میں جگہ کم پڑنے کے سبب پریڈ ایونیو میں جلسہ کیا جائے گا۔ انہوں نے لکھا کہ ڈی چوک والی جگہ جلسہ کےلئےچھوٹی پڑجائےگی پریڈ ایونیو کےلیے انتظامیہ کودرخواست دی ہے ملک بھر سے بڑی تعدادمیں لوگ اسلام آبادپہنچ رہےہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن گھڑی آن پہنچی ہے قوم نےفیصلہ کرلیا ہے اپوزیشن کاشکریہ ، ان کی وجہ سے ہمارا سویا کارکن جاگ گیا، منحرف اراکین کےخاندانوں،حلقوں سےردعمل آرہاہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے بیان میں کہا کہ پریڈگراؤنڈکی جگہ بھی جلسےکےلیےکم پڑےگی عمران خان نےکہاتھاکہ جب میں آؤں  گایہ چواکٹھےہوں گے یہ حق وباطل کی جنگ بن چکی ہے ایک طرف حق کھڑا ہے اور دوسری طرف باطل ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button