تازہ ترین

پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ تاکہ چترال کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہ سکے…سرتاج احمدخان

چترال (  نمائندہ آوازچترال ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سرتاج احمدخان اور الطاف گوہر ایڈوکیٹ نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی معیت میں ہفتے کے روزایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چترال کے عوام سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔کہ چترا ل کے بہتر مفاد میں حالیہ الیکشن

میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ تاکہ چترال کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہ سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی کی بنا پر کئی اہم میگا پراجیکٹ چترال میں جاری ہیں ۔ جن کی تعمیر سے چترال کی قسمت بدل جائے گی ۔ اسی طر ح وزیر اعلی نے چھوٹے منصوبوں کیلئے اپر اور لوئر چترال کو ساٹھ کروڑ روپے دیے ہیں ۔ ان ساٹھ کروڑ روپے کے منصوبوں کے ٹینڈر بھی ہو چکے ہیں ۔صرف کام شروع کرنا باقی ہے ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے ۔ اس لئے اس میں اختلاف رائے موجود ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے ۔لیکن جو اختلاف موجود تھا۔اس کو چترال کے مفاد میں ختم کردیاگیا ہے ۔اور باہمی اتفاق و اتحاد سے پی ٹی آئی کے تحصیل سے لے کر ویلج کونسل کے امیدواروں تک سب کی کامیابی کیلئے بھر پور کوشش کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے لوگ ہر الیکشن میں بلاسوچے سمجھےاپوزیشن میں آنے والے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرتے ہیں ۔ اور بعد میں پچھتاتے ہیں ۔ کہ ا ن کے نمایندوں کینے کچھ نہیں کیا ۔ جبکہ نہایندے یہ شکایت کرتے پھرتے ہیں کہ ان کی بات حکومت نہیں سنتی ۔اسی طرح چترال ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہتا ہے ۔لیکن ہمارے مقابلےمیں گلگت اور کشمیر کے لوگ وقت کی حکومت کو ووٹ دے کر اپنے مسائل حل کرتے ہیں۔چترال کے لوگوں کوان سے سبق پر عمل کرتے ہوئےموجودہ حکومتی پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرکے ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو صاف کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے عوام چترال سے بھر پور تعاون کا مطالبہ کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button