تازہ ترین

تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے بغاوت کردی

اسلام آباد(   آوازچترال) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے بھی حکومت کے خلاف بغاوت کردی۔  عامر طلال گوپانگ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے 30 سے زیادہ رکن قومی اسمبلی اپنی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں یا آنے والے چند دنوں میں وہ اظہار کردیں گے۔ عامر طلال گوپانگ نے سورہ یاسین پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے انہوں نے کسی سے نہ ایک روپیا لیا اور نہ ہی انہیں ایسی پیش کش کی گئی ہے۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا ہے جس میں منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر مشاورت کی جائے گی اور سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے سمیت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر بات ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button