تازہ ترین

وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (  آوازچترال) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔    وزیراعظم نے  وزیر اعظم ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، جس میں رونما ہونے والی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو کارروائی کے لیے باقاعدہ خط بھی لکھا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button