تازہ ترین

تحصیل چیرمین دروش کے لئے اے این پی کی نامزد امیدوار خدیجہ بی بی نے مڈکلشٹ کا انتخابی دورہ

چترال۔( نمائندہ آوازچترال) تحصیل چیرمین دروش کے لئے اے این پی کی نامزد امیدوار خدیجہ بی بی نے جمعرات کے روز مڈکلشٹ کا انتخابی دورہ کیا جہاں عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما سید افتخار حسین جان، سید عابد حسین جان، سید اکبر حسین جان، بابو محمد اکرم، عباس خان اور دوسرے بھی ہمراہ تھے۔ مڈکلشٹ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ بی بی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں منتخب عوامی نمائندوں نے اس جنت نظیر اور دورافتادہ علاقے کو نظر انداز کیا گیا اور اس کے رہائشیوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین منتخب ہونے کے بعد وہ اس علاقے کو سب سے زیادہ ترجیح اس کی پسماندگی دور کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک اور بجلی اس علاقے کے فوری طور پر حل طلب مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈکلشٹ اور شیشی کوہ سے بہن بھائیوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button