تازہ ترین

ترین گروپ کے اکثریتی ارکان نے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کے حق میں ووٹ دیدیا

اسلام آباد ( آوازچترال) لاہور  میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والےترین گروپ  کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی زیر صدارت اجلاس میں اکثریتی ارکان نے اپوزیشن اتحاد  سے الحاق کا مطالبہ کیا ، ارکان نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی کی۔ جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ  ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،  ان حالات میں حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے۔  ذرائع کے مطابق ارکان کی جانب سے ٹیلی فون پر جہانگیرترین کوبریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ  دو وزراء اور ایک اہم شخصیت نےگروپ سےرابطہ کیا ہے، حکومتی شخصیات  نے ناراضگی ختم کرنےکا کہا ہے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کےرویے پر بھی گروپ ارکان نے ناراضی کا اظہارکیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button