تازہ ترین

جو امیدوار تورکہو بوزند اور تریچ روڈمیں حل کرانے کی یقین دہانی کریں سپورٹ کرینگے۔وقاص احمدایڈوکیٹ

چترال(   آوازچترال )معروف قانون دان سماجی کارکن سی ڈی ایم کے چئیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے تورکہو تریچ روڈ فورم کی نمئندگی کرتے ہوئے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چونکہ بلدیاتی انتخابات سر پہ ہیں اور ہمارے امیدوار بھی آئے روز اپنے اپنے منشور کے ساتھ عوام کے سامنے پیش ہورہے ہیں ۔ یقیناً ہر گاوں ہر وی سی کے اپنے اپنے مسائل ہیں اور ہر کوئی اپنے مسئلے مسائل کو امیدواروں کے سامنے اس امید سے پیش کر رہے ہیں کہ شاید اس بار ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا ۔ اًُنہوں نے کہا کہ تورکہو تیریچ روڈ فورم ( ٹی ٹی آر ایف ) بھی اپنے امیدواروں کے سامنے دو عوامی مسائل رکھ کر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرنی ہے۔ یقینا ہمارے مطالبات عام مطالبات سے کچھ مختلف ہیں کیونکہ ہم قبل ازالیکشن اپنی امیدواروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر ہمارے دو مطالبات جیسے#تورکہوٹوبوزند روڈ پہ کام کا آغاز جس پر بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے سردیاں ختم ہو چکی ہے لیکن کام شروع نھیں ہوا ہے کل کو بلدیاتی ایلکشن بہانہ ہوگا پھر رمضان پھر گرمی کا بہانہ ہوگا #تورکہو_تیریچ میں بجلی کے دیرینہ مسئلے کا حل بس یہی دو ہمارے عوامی مطالبات ہیں اگر یہ پورے ہو، تو یقیناً ہم بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائیں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button