تازہ ترین

لائبہ اپنے بچھڑے ہوئے والدین سے جا ملی-

 چترال ( آوازچترال) گزشتہ دنوں اپنے والدین سے بچھڑ جانے پر ڈپٹی کمشنر چترال لوئرکے آفیشل پیج پر لائبہ کی تفصیلات پوسٹ کی گئی تھیں۔ جسے چترال کی عوام نے بہت زیادہ شیئر کیا اور وہ پوسٹ لائبہ کے والدين تک پہنچی۔ لائبہ کے والدین ثقلىن سلیم، اسسٹنٹ کمشنر چترال کے دفتر پہنچے۔   انوار الحق، ڈپٹی کمشنر چترال کے ہدایات کی روشنی میں مکمل ویریفیکیشن کے بعد لائبہ کو دارالامان چترال سے والدین کے ہمراہ کیا۔ لائبہ کے والدین کی جانب سے آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ-

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button