تازہ ترین

متحدہ اپوزیشن کا صدر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آوازچترال) متحدہ اپوزیشن نے صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے  فوری بعد  صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک  لائی جائے گی۔ نئے صدر کے امیدوار کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں  یہ طے ہوگیا ہے کہ صدر پیپلزپارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button