تازہ ترین

الیکشن کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی خلاف ورزی قرار دی جائے گی…ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال

چترال (    آوازچترال ) الیکشن کمیشن آف پاکستان چترال کے زیر اہتمام جاری بلدیاتی الیکشن فیز ٹو کے انتظامات ، طریقہ کار اور ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو آگاہ کرنے کیلئے ایک روزہ آگہی ورکشاپ چترال پریس کلب میں منعقد ہوا ۔ جس میں سیاسی پارٹی کے قائدین ، امیدواروں

اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال فلک ناز اتمانی نے کہا ۔ کہ الیکشن کمیشن آف کستان کی طرف سے اس قسم کے تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے ۔ کہ انتخابی ٹرن آوٹ میں اضافہ ہو ، پول ہونے والے ووٹ ضائع نہ ہوں ۔ اور لوگ حقیقی معنوں میں اپنے لئے بلدیاتی نمایندگان چن سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمارے ملک میں اب بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد اپنا ووٹ ٹھیک طریقے سے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنے سے قاصر ہے ۔ عمر رسیدہ اور غیر تعلیم یافتہ مردو خواتین کی بڑی تعداد بیلٹ پیپر بیلٹ بکس میں ڈالنے کی بجائے

اپنی جیب میں ڈال کر لے جاتے ہیں ۔ یہ انہیں پھینک کر چلے جاتے ہیں ۔ جو کہ قانونی طور پر جرم ہے ۔ لیکن ووٹر کم علمی اور ناسمجھی کی وجہ سے یہ حرکت کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں ۔ اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ان کا حق ہے۔ اس لئے ان کو ووٹ سےمحروم رکھنا پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی تصور ہوگی ۔ اس قسم کے حرکات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے باقاعدہ ایکشن لیا جائے گا ۔ الیکشن کمشنر چترال میں سابقہ انتخابات کے پر من ریکارڈ ر تمام سیاسی نمایندگان کے کردارکی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ یہ پورے پاکستان کے لوگوں کیلئے ایک مثال ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال ارسلان اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ تمام قوانین سیاسی نمایندوں کی باہمی مشاورت سے

پارلیمنٹ میں بنتی ہیں ۔ اس لئے ان قوانین پر عملدرآمد کرنا بھی سیاسی قائدین سیاسی جماعتوں کے امیدواروں پر لازم ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مساجد اور جماعت خانوں میں الیکشن کے حوالے سے بات کرنے اور ووٹ مانگنے پر پابندی ہے ۔ جس کی نوٹفیکیشن بھی مشتہر کی گئی ہے ۔ جو بھی ان قوانین کی پاسداری نہیں کرے گا ۔ ثبوت فراہم کرنے کی صورت میں کاروائی کی جائے گی ۔ اسی طرح الیکشن کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی خلاف ورزی قرار دی جائے گی ۔ تاہم پہلے سے جاری منصوبوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ انتخابی اشتہارات کے سلسلے میں تمام ہدایات ضابطہ اخلاق میں دیے گئے ہیں ۔ ان پر عملدرآمد کرکے پر امن ماحول میں الیکشن منعقد کرکے چترال کے تمام سیاسی قائدین اپنا سابقہ ریکارڈ بحال رکھیں ۔

الیکشن کمشنر نے چترال لوئر میں الیکشن کے انتظامات اور امیدواروں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال لوئر میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 177380 ہے ۔ جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 98630 اور خواتین ووٹروں کی تعداد78750 ہے ۔ ٹوٹل پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 160 ہے ۔ جن میں 104 پولنگ سٹیشن تحصیل چترال اور 56 پولنگ سٹیشن دروش کیلئے قائم کئے گئےہیں ۔ اسی طرح تحصیل چترال میں کل ویلج کونسلوں کی تعداد 34 ، نائبر ہوڈ کونسل 5 اور دروش میں 22 ویلج کونسل ہیں ۔ تحصیل کونسل چترال اور دروش میں کل 13 امیدوار مقابلے میں ہیں ۔ جن میں 6تحصیل چترال میں اور 7 دروش تحصیل میں مد مقابل ہیں ۔ ویلج کونسلوں کے مجموعی امیدواروں کی تعداد 1006 ہے ۔ جن میں 476 جنرل سیٹس ، 137 خواتین سیٹس 177یوتھ ، 207کسان مزدور اور 9 اقلیتی سٹیس کے امیدوار ہیں ۔ تحصیل کونسل میں خواتین کیلئے ریزرو سیٹس کی تعداد 13 ہے ۔ جبکہ یوتھ 2 ، کسان مزدور 2 اور اقلیت کے 2 نشست ہیں ۔ اسی طرح دروش تحصیل میں خواتین ریزرو نشست کی تعداد 7 ، یوتھ ایک ، کسان ایک اور اقلیت کی ایک سیٹ ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button