تازہ ترین

جامعہ چترال میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا 

چترال ( آوازچترال)شعبہ اردو اور سوشیالوجی کے تعاون سے جامعہ چترال میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا جس کی مہمان خصوصی ضلعی پولیس آفیسر محترمہ سونیہ شمروز صاحبہ تھیں پروگرام کے مہمان اعزاز وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ  تھے جنہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ

ادا کرنے بعدمعاشرے میں خواتین کے کردار اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی مہمان خصوصی محترمہ سونیہ شمروز صاحبہ نے طلبات کو محدود وسائل میں اپنی اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا کردار بہترین انداز میں نبھانے کی تلقین کی اور انہیں موبائل اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے دور رہنے کا مشورہ دیا پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کو جامعہ چترال کی جانب سے کتابوں کا تحفہ دیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button