تازہ ترینکاروبار

چترال انتظامیہ کے افیسران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے صرف اپنے معمول کے دن پورے کر رہے ہیں

چترال( محکم الدین ) حکومت کی طرف سےناقابل برداشت مہنگائی نے ایک طرف عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ تو دوسری تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں ہو شربا اضافہ نے عوام کی رہی سہی خون چوسنے ک کردار ادا کر رہا ہے ۔ عوام یہ نا سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے ک اعلان ہوتے ہی حکومتی کرایہ نامہ کا انتظار کئے بغیر من مانی کرایہ لاگو کئے جاتے ہیں ۔ لیکن حکومت کی طرف سے تیل کی قیمت میں کمی کے دس دن سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔مگر کرایوں میں تاحال کمی کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور یونین کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ۔ جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے ۔ انتظامیہ کے افیسران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے صرف اپنے معمول کے دن پورے کر رہے ہیں ۔ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ کہ انتظامیہ کا کام جو کسی وقت عوام کے مسائل حل کرنا ہوتا تھا ۔ بدل دی گیا ہے ۔ عوامی حقوں نے یہ مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ٹرانسپورٹ کرایوں پر نظر رکھی جائے ۔ اور کرایہ نامہ جاری کیا جائے ۔ جبکہ اشیاء خوردونوش میں خود ساختہ منہگائی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button