تازہ ترین

مائنڈ گیم کا ماہر ہوں‘ حکومت کہیں نہیں جارہی‘ مزید تگڑی ہوکر آئے گی ؛ وزیراعظم

اسلام آباد ( آوازچترال ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مائنڈ گیم کا ماہر ہوں‘ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ مزید تگڑی ہوکر آئے گی ، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے‘ ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ اس کے بعد 2028ء تک کچھ نہیں ہوگا اور یہ اٹھ بھی نہیں سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوبرز کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ، حکومت کہیں نہیں جارہی ، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دیں گے ، غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں ، فوج پاکستان کے ساتھ ہے ، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے ۔ وزیراعطم نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں ، اپوزیشن والے ہمارے اراکین کو 18 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں ، میں نے اراکین سے کہا پیسے لے کر غریبوں میں بانٹ دیں ، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے ، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ، اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے ، تحریک اعدم اعتماد اپوزیشن کا آخری واردات ہے جو ناکام ہوگی ، یہ لوگ 2028 تک دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے ۔   ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں کیوں کہ وہ میڈیا پر نہیں آتے ، مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا ، اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے ۔ نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا ، نومبر ابھی کافی دور ہے ، وقت آنے پر فیصلہ کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button