تازہ ترین

افغانستان سے 20 دہشت گرد پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاع،ریڈ الرٹ جاری

پشاور(  آوازچترال) افغانستان سے 20 دہشت گرد اور خودکش بمبار پاکستان میں تخریب کاری کی غرض سے داخل ہونے کی اطلاعات پر صوبہ بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے11مارچ تک سکیورٹی پلان سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس حوالے سے جاری الرٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے سابق تحریک طالبان کے20سے زائد دہشت گرد اور خودکش بمبار پاکستان میں داخل ہونے اور پبلک مقامات پر تخریب کاری کرنے کا خدشہ ہے۔ جس پر ملک کے دیگر صوبوں میں بھی سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ اس لئے اس تناظر میں خیبر پختونخوا میں آئندہ دوہفتے حساس ہوں گے اور اس سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان سخت اور نگرانی کا عمل تیز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے انتظامات کی مکمل رپورٹ آئی جی پولیس کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ الرٹ خفیہ اداروں کی جانب سے ٹریس کی گئی۔ ٹیلی فون کالز کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے چونکہ حالیہ دنوں کے دوران پشاور میں دہشت گردی کا بڑا سانحہ رونما ہوا ہے اس وجہ سے آئندہ پندرہ روز کے دوران پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button