تازہ ترین

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کیلئے اے این پی کے قافلے روانہ

پشاور(  آوازچترال) اے این پی نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے آج منگل کے روز 10 بجے روانگی کا وقت مقرر کر دیا ہے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور ایم این اے خورشید شاہ نے باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی کے رہنمائوں کے ساتھ حکومت مخالف لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ملاقاتیں کی تھیں۔ اس پس منظر میں اے این پی نے پیپلزپارٹی کے اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا گیا ہے جو آج پشاور موٹروے سے روانہ ہورہا ہے قافلے کی قیادت اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کریں گے اور پشاور سے چلنے والے قافلے میں قریبی اضلاع کے پارٹی کارکن شامل ہوں گے ضلع چارسدہ کا قافلہ چارسدہ ٹول پلازہ، مردان کے کارکن رشکئی ٹول پلازہ ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنوں کا قافلہ کرنل شیرخان ٹول پلازہ پر جمع ہوگا اس طرح صوابی کے اے این پی کارکنوں کا قافلہ انبار ٹول پلازہ جبکہ جنوبی اضلاع اور ہزارہ ڈویژن کے کارکن بھی قافلے کی صورت میں موٹر وے پر استقبال کیلئے موجود ہوں گے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق اس بارے میں تمام تیاریاں مکمل اور کارکنوں و عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button