تازہ ترین

باتیس گھرانے پی پی پی اور جے یو آئی چھوڑ کر ہی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

چترال (نمائندہ  آوازچترال) ویلج کونسل گہیریت کے پچھیلی گاؤں میں منگل کے روز 32 گھرانے پی پی پی اور جے یو آئی چھوڑ کر ہی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنے پولنگ اسٹیشن میں غیر معمولی کامیابی دلانے کا عہد کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر May be an image of 5 people, beard and people standing

زادہ نے انہیں پارٹی کے پرچم سے بنی ہوئی ٹوپی اور مفلر پہناکر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداللطیف، دروش کے تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار حاجی سلطان، دیگر رہنما ارشاد مکرر، حاجی گل نواز بھی اس موقع پر شمولیت کرنے والوں کو ٹوپی پیش کئے۔ معاون خصوصی May be an image of 5 people, people standing and outdoors

وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اعلیٰ وژن اور ولولہ انگیز قیادت پر عوام کا اعتماد اور بھروسہ بڑھتا جا رہا ہے اور آئے روز چترال کے کونے کونے میں عوام کا پی ٹی آئی میں شمولیت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس دور میں جس بڑے اسکیل پر ترقیاتی کام چترال میں شروع کئے May be an image of 5 people, beard and people standing

گئے، ان کی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں مسعود الرحمٰن، تاج محمد، خلیل ماما، صلاح الدین اور دیگر شامل تھے۔

May be an image of 5 people, beard and people standing

May be an image of 4 people, beard and people standing

May be an image of 5 people, people standing and outdoors

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button