تازہ ترین

علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش

اسلام آباد ( آوازچترال ) پاکستان تحریک انصاف  کے رہنماء علیم خان اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ساتھ دینے کی صورت میں وزارت اعلی ٰکی پیشکش کردی۔   ذرائع کا کہناہے کہ علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے پاس 60 سے زائد ایم پی ایز ہیں۔  علیم خان عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد میں غیر معمولی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں سے نواز شریف رابطے میں ہیں۔  ذرائع  کے مطابق  شہباز شریف اور علیم خان کی لاہور میں خفیہ ملاقات بھی ہوچکی ہے۔   ذرائع ن لیگ  کے مطابق ق لیگ کی بجائے علیم خان کو وزارت اعلیٰ دینا اچھا ہوگا۔ پرویز الٰہی کی شرائط سخت اور اعتماد کا فقدان ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button