تازہ ترین

پی ایم ایل این اور جے یو آئی کا بونی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے مشترکہ اجلاس ۔ممتاز قانون دان انتظار علی خان ایڈوکیٹ پی ایم ایل این میں شامل ۔

اپر چترال ( ذاکر محمد زخمی )  جون جون بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ قریب آتا ہے۔علاقہ کے امیدوار عوامی اجتماعات منعقد کرنے اور عوام کو اعتماد میں لینےکےسرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر آج ایک پروقار تقریب پی ایم ایل این اور جے یو آئی کے مشترکہ اور متفقہ امیدوار محمد پرویز لال May be an image of 2 people, people standing and text that says 'Best Hous Hous+I Booni Upper Chitral'

کے انتخابی مہیم کے سلسلے بونی میں منعقد ہوا۔ جے یو آئی اور پی ایم ایل کے ورکروں کے علاوه کثیر تعداد میں علاقے کے معتبرات نے شرکت کی ۔صدارت جے یو آئی کے نامی گرامی رہنما اور علاقے کے جانا پہچانا شخصیت مولانا فدالرحمن نے کی جبکه نظامت کے فرائض جنرل سکرٹری مسلم لیگ نواز پرنس سلطان الملک نے انجام دی۔تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اس موقع پر نوجوان اور ممتاز قانون دان انتظار علی خان، صدر پی ایم ایل May be an image of 2 people, people standing and outdoors

این سید احمد خان اور کابینہ کی خصوصی دعوت پر مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے پر اصولی طورپر راضی ہوکر اجلاس میں شرکت کی۔ سنئیر لیگی شخصیات عبدالرحمٰن،صوبیدار عبدالجلال اور صدر مسلم لیگ سید احمد خان ہار اور ٹوپی پہناکر انہیں خوش امدید کہا اپ کی شرکت کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیے بڑی کامیابی اور نیک شگون قرار دی۔ایڈوکیٹ انتظار علی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ خاندانی طوپر وابستگی مسلم لیگ سے تھی May be an image of 4 people and people standing

لیکن کچھ عرصہ سے اے این پی کے ساتھ منسلک رہا اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میں خود بھی تحصیل نشست کے امیدوار تھے ۔اپ مسلم لیگ کو فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز دی اور پارٹی کو علاقے میں فعال بنانے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال سید احمد خان جو تقریب میں موجود تھے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے ممتاز قانون دان انتظار علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب آپ کے اعزاز میں پروقار شمولیتی تقریب منعقد کی جائیگی آپ کا اصولی طورپر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے لیے خوش ائیند اور کامیابی کی نوید ہے۔سید احمد خان نےشراکاء کا شکریہ ادا کیا کہ موسم کی خرابی کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت کرکے پی ایم ایل این ،جے یو آئی اور پرویز لال پراعتماد کا اظہار کیا۔اپ نے May be an image of 2 people, people sitting and people standing

کہا کہ اس وقت بلدیاتی انتخابات قریب ہوتے جارہے ہیں امیدوار میدان میں ہیں ہم ایسے امیدوار کی حمایت میں آواز بلند کرکے ووٹ مانگ رہے ہیں جو حقیقی طور پر عوامی لیڈر کہلانے کے حقدار ہیں۔ پرویز لال اپنا سب کچھ عوام کے لیے وقف کرچکا ہے آپ حقیقی معنوں میں نڈر،اور باصلاحیت نوجوان ہیں۔آپ عوام کی نمائندگی کرنے کے صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔اس لیے عوام سے گزارش ہے کہ اس باصلاحیت نوجوان کو منتخب کرکے خدمت کا موقع دیں۔اپ نے پاکستان مسلم لیگ کی چترال کے لیے گرانقدر خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر موجود عوامی نشنل پارٹی کے سابق صدر اور سنیئر رہنما ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک خبر گردش کررہی ہے کہ اے این پی اپر چترال میں کسی پارٹی کی حمایت کررہی ہے۔یہ شاید کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی کا فیصلہ ہرگز نہیں۔اے این پی ایک منظم اور اصول پسندجماعت ہے ۔ان کا کوئی بھی فیصلہ باہمی مشاورت اور اتفاق سے کیا May be an image of 7 people, people sitting and people standing

جاتا ہے نہ کہ فرد واحد فیصلہ مسلط کرتاہے۔لہذا اس بے بنیاد خبر کی ہم بحیثیت ورکر تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز لال کو جب سے میں جانتا ہوں وہ عوامی مسلے پر آواز اٹھاتا رہتا ہے وہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔دوسرے مقررین میں سنیر لیگی رہنما عارف اللہ،بزرگ لیگی شخصیت عبدالرحمٰن ،ریٹائرڈ صوبیدار عبدالجلال و دیگر شامل تھے۔تحصیل چیرمین امیدوار پرویز لال شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ May be an image of 1 person and standing

جو لوگ آج آپ کے حقوق کے تحفظ کے دعویدار ہیں ۔اپ بخوبی جانتے ہیں کہ آج تک آپ کے حقوق کے لیے کتنے آواز اٹھائے ہیں۔جب بھی عوام کے حقوق کی بات آتی ہے وہ مصلحت کا شکار ہوتے ۔مصلحت کا شکار لیڈر کبھی بھی عوام کی حق کے لیے آواز بلند نہیں کرتا۔مد مقابل امیدوار اس پہلے آپ کے ووٹوں پر منتخب ہوئے ہیں۔ان کی کارکردگی آپ پر واضح ہیں۔اپ دوبارہ ازمانے کی ضرورت نہیں۔اپ نے کہا کہ اس وقت آپ بخوبی سمجھتے ہیں کہ اپ کو آپ کے حقوق دلانے کی صلاحیت کس امیدوار کے پاس ہے لہذا ایک بار اسے خدمت کا موقع دےدے انشاء الله آپ مایوس نہیں ہونگے۔ اپنے صدراتی خطاب میں جے یو آئی کے رہنما مولانا فدا الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے پیارے ملک پاکستان کی فکر لاحق ہونا چاہی…

May be an image of 2 people

May be an image of 2 people, people standing and people sitting

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button