تازہ ترین

ساڑھے 3 ارب روپے کے بدلے بزنجو کو بلوچستان کی حکومت ملی :یارمحمد رند

اسلام آباد ( آواز چترال) پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رِند کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیل کے بدلے بلوچستان کی حکومت دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی یارمحمد رند نے انکشاف کیا کہ یہ ڈیل اسلام آباد میں بیٹھے 3 سینیٹرز اور ایک بڑی سیاسی شخصیت نے کرائی۔  سردار یار محمد رند نے کہا کہ اگر انہیں تنگ کیا گیا تو وہ اس شخصیت کا نام بھی میڈیا پر سامنے لے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدوس بزنجو کو حکومت پیسے کے زور پر ملی، پہلے بلوچستان کے وسائل اور ساحل بکتے تھے، اب بلوچستان حکومت پر بولی لگائی جاتی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے دو دن پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button