تازہ ترین

پی پی پی ارندو کے سابق ممبر تحصیل کونسل زاہد اللہ خان وردگ اپنے سینکڑوں حامیوں، کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار

چترال (  آواز چترال ) پی پی پی ارندو کے معروف رہنما اور سابق ممبر تحصیل کونسل زاہد اللہ خان وردگ اپنے سینکڑوں حامیوں، دوستوں اور عزیزواقارب کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور آنے والی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے لئے دن رات ایک کر نے کا تہیہ کر لیا۔ وزیر

اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے ایک خصوصی تقریب میں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی پرچم سے بنی ہوئے ٹوپی پہنائی اور انہیں پارٹی میں شرکت پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل چیرمین حاجی سلطان اور دوسرے بھی موجود

تھے۔ اس سے قبل معاون خصوصی وزیر زادہ نے دمیڑ اور ارندو کے کئی مقامات پر کارنر میٹنگز میں شرکت کی جہاں سینکڑوں افراد اپنی سابق پارٹیوں پی پی پی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ اور جے یو آئی چھوڑ کر پی ٹی آئی کی صف میں شامل ہوگئے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے ان مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پی ٹی آئی میں جوق درجوق شرکت ان کا عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button