تازہ ترینکھیل

تریچمیر بیک پٸکر کلپ چترال..ایک روزہ یوتھ فیسٹول اسلام اباد میں منعقد

اسلام آباد ( آواز چترال) تریچمیر بیک پٸکر کلپ چترال کی جانب سے ایک روزہ یوتھ فیسٹول 2022 جناح سپورٹس کمپلکس اسلام اباد کے ۔۔۔۔ ھال میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ ایونٹ میں چترالی مصنوعات و ملبوسات اور مشروبات و ماکولات کی اسٹالز نہایت سلیقے سے سجاۓ گٸے

تھے اوٹ اور ان ڈور گیمز مثلا فوٹ سال ، والی بال ، بیٹ مین ٹین ، ٹیبل ٹینس کے علاوہ کوٸز کمپیٹیشن اور میوزیکل شو شامل تھے ۔ اسٹنڈنگ کمیٹی ان کلاٸمیٹ چینج سنیٹر سیما زیدی جو کہ معروف سیاسی شخصیت جہانگیر خان ترین کی بہن ہیں بحیثیت چیف گیسٹ پروگرام میں مدعو تھے انھون نے دیگر مہمانان ، چترالی عماٸدین کے ھمراہ تمام پرگرامات کا جاٸزہ لیا اور اخر میں اپنی تقریر میں اس رنگہ رنگ پروگرام کی انعقاد پر ارگناٸزرز کو خراچ تحسین پیش کی اور چترالی کلچر کو سراہتے ہوۓ چترال کی تفصیلی دورے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ چترال بیک پیکر کلپ کے سی ای او عمیر خلیل نے کلپ کی طرف سے انھیں شیلڈ پیش کی۔ تقریب کے اخر میں سابق ممبر تحصیل اسمبلی مستوچ علاوالدین عرفی ، بہار احمد چیف ایگزیکٹیو CAEH ،کرنل رشید، حیات شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ،احترام الحق ،پلاننگ افیسر لوکل کونسل بورڈ الطاف الرحمان رومی اور دیگر مہمانون نے کھلاڑیون میں انعامات تقسیم کی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button