تازہ ترین

ضلع چترال کے ملازمین کے فائرووڈ الاؤنس سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان کی کوششوں سے بحال ہوا۔

چترال( آواز چترال )آل گورنمنٹ ایملائیز گرینڈ الائنس ضلع چترال لوئر کے جنرل سیکرٹری ضیاءالرحمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں ضلع چترال کے ملازمین کے فائرووڈ الاؤنس اور چارجز کی بحالی میں سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شبانہ May be an image of 5 people and people sitting

روز محنت اور کوششوں کی وجہ سے فائرووڈ الاؤنس بحال ہوا۔ یادرہے کہ 29 نومبر 2021 کو صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن خاص طور پر چترال کے ملازمین کے دونوں الاؤنسز ‘فائر ووڈ الاؤنس اور فائر ووڈ چارجز’ کو ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ جس کے خلاف ضلع چترال لوئر اور اپر کے ملازمین نے پشاور۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر مطالبہ کیا تھا کہ دونوں الاؤنسز کو بحال کیا جائے۔ اس سلسلے میں سابق May be an image of 10 people, people sitting and people standing

تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے حکومت اور ملازمین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے فائر ووڈ الاؤنس کو مکمل طور پر اپنی سابقہ حیثیت میں بحال کروایا اور ووڈ الاؤنس میں بھی اضافہ کروایا۔ تاہم چترال کے شدید موسمی حالات کے پیش نظر یہ الاؤنس ناکافی ہے۔ اس رقم سے چترال جیسے یخ بستہ علاقے میں دفتری امور سر انجام دینا تقریبا ناممکن ہے۔

No photo description available.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button