شہزادہ امان الرحمں نامزد امیدوار برائے تحصیل چئیرمین نے پی ٹی ائی کے نئے الیکشں کمپین افس کا افتتاح کیا
چترال( آواز چترال)شہزادہ امان الرحمں نامزد امیدوار برائے تحصیل چئیرمین تحصیل چترال نے پی ٹی ائی کے نئے الیکشں کمپین افس کا افتتاح کیا اس پروگرام میں پی ٹی ائی کے ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔اس موقع پر پی ٹی ائی کےمحمد قاسم چئیرمین زکواۃ۔شفیق الرحمن سابق صدر پی ٹی ائی یوتھ ،فخر اعظم نامزد امیدوار ویلج کونسل فیض اباد ہوں،رضی الدین نامزد امیدوار ویلج کونسل جغور،میرجمشید احمد نامزد امیدوار تحصیل چئیرمیں تورکہو موڑکہو اپر چترال،محمد شیر اورحیات الرحمں وغیرہ موجود تھے۔ شہزادہ امان الرحمں نے پی ٹی ائی ورکروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ چترال کی ترقی کے لیے انے والے بلدیاتی الیکشن میں چترال سے پی ٹی ائی کو کامیاب کریں۔الیکشن مہم کے دوران اخلاق کے اندر رہتے ہوئے کام کریں کسی بھی پارٹی کے خلاف غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔اگر خدا نخواستہ پی ٹی ائی ہار گیا تو یہ چترال کے لیے بد قسمتی ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے ناراض ارکاں کو منائینگے اور ان کو لے کر ووٹ مانگنے کے لیے گھر گھر جائینگے اور الیکشن جیت کردکھائینگے۔اور الیکش میں کامیاب ہونے کےبعد ورکورں سے مشورہ کر کے چترال کے لیے کام کرونگا۔ اس موقع پر شفیق الرحمن جو کہ پی ٹی ائی کا رکن ہے جنہوں نے آزاد حیثیت سے ویلج کونسل بروز کے ویلج چئیرمیں کے لیے درخواست جمع کی تھی نے اپنا درخواست واپس لینے کا اعلاں کیا اور پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار ادینہ شاہ کے حق میں دست بردار ہوا۔