تازہ ترین

چترال سے تعلق رکھنے والی تین با صلاحیت طالبات کو روز کی طرف سے ابتدائی داخلہ فیس کے پچاس پچاس ہزار روپے تقسیم

پشاور( آواز چترال) گزشتہ روز پشاور میں منعقدہ مختلف تقاریب میں چترال سے تعلق رکھنے والی تین با صلاحیت طالبات کو رو ز کی طرف سے ان کی حوصلہ اٖفزائی اور ابتدائی داخلہ فیس کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب میں چترال کوغذی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبہ لائبہ نور دختر نورالبشر جو کہ حافظہ قران بھی ہیں کو چیک دیا گیا ۔ لائبہ حال ہی میں اوپن میرٹ میں خبیر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایم ۔بی ۔بی ۔ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پروینشل پبلک سروس کمیشن کے آفیسر  مہربان الہی تھے۔ دوسری تقریب میں چترال کوراغ سے تعلق رکھنے طالبہ مرورید آفسر بنت علی آفسر کو چیک دیا گیا ہے۔ مرورید بھی ایک باصلاحیت طالبہ ہے جو کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایم ۔ بی۔بی۔ ایس میں اوپن میرٹ میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تقریب کے خاص مہما ن ہلا ل احمر پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور نامور شاعر اور ادیب  قاضی عنایت جلیل تھے اس موقع پر طالبہ کے والد گرامی علی آفسر بھی موجود تھے۔ تیسری تقریب میں چترال ٹاون مغلاندہ سے تعلق رکھنے والی ایم ۔ ایس ۔ سی مھتمیٹس کی قابل طالبہ آمنہ حسن دختر گل محمد کو بھی مہمانان خصوصی پرائڈ آف چترال کے  خلیل احمد  اور سٹنڈرڈ ٹیریڈرز کے سی ۔ ای۔او  محمد سمیع  کے ہاتھوں چیک دیا گیا۔ ان تقاریب میں چیرمین  رو ز ہدایت اللہ بھی موجود تھے ۔ انھوں نے مہمانان گرامی سے درخواست کی ہے وہ  رو ز  کے پیغام کواپنے حلقہ احباب میں پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کار خیر میں حصہ ڈال کر چترال میں اعلی تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے اعلی تعلیم کے میدان میں چترال کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو معاونت فراہم کرنے پررو ز  کی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار کرینگے تاکہ چترال کاکوئی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button