تازہ ترین

خیبرپختونخوامیں رواں سال 10ہزار سرکاری ٹیچرز ریٹائر ہوںگے

پشاور( آواز چترال) محکمہ ابتدائی تعلیم کے تحت سرکاری سکولزسے رواں سال کے دوران 10ہزار سے زائد ٹیچرز ساٹھ سالہ ملازمت پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ ٹیچرز سکینڈری سکولزسے 6ہزار کی تعداد میں مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ان کے پاس 60سال کے قریب 9 ہزار 9سو47 ٹیچرز رواں سال کے دوران ملازمت سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے پرائمری سکولز سے 9 ہزار 9سو 47 ٹیچرز کے ریٹائرڈ ہونے جبکہ مڈل ،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں سے مجموعی طور پر6ہزار13 ٹیچرز ملازمت سے ریٹائر ہورہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے نئی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو ٹیچر ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ پر مقامی سطح پر بھرتی کی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button