تازہ ترینصحت

پیٹ اور جگر کی تکلیف، جہانگیر ترین ائیر ایمبولینس پر لندن روانہ

لاہور(آواز چترال نیوز  )تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ائیر ایمبولینس کے  ذریعے آج لندن روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس صبح 5 بجکر 45 منٹ پر دبئی سے لاہور  پہنچی،ائیر ایمبولینس صبح 6 بجکر 40 منٹ پر جہانگیر ترین کو لے کرروانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق  جہانگیر ترین دو روز قبل ہی اسپتال سے گھر شفٹ ہوئے تھے، جہانگیر ترین کو  پیٹ اور  جگر کی تکلیف بتائی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لندن میں رہیں گے۔ انہوں نے اپنے گروپ کو پیغام دیا ہےکہ وہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جارہے ہیں لہٰذا متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button