تازہ ترین

حکومت خلاف تحریک…جماعت اسلامی رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کا ایک ووٹ اہمیت اختیار کرگیا

لاہور (  آواز چترال  )سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جماعت کے مرکز منصورہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت  بھی کی گئی۔ پارلیمنٹ میں جماعت اسلامی کا ایک ووٹ اہمیت اختیار کرگیا۔ رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کس کو ووٹ دیں گے ، فیصلہ سراج الحق آصف زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔ آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان ایک نکاتی ایجنڈا پارلیمنٹ میں ایک ووٹ کی حمایت ہے۔ ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button