تازہ ترینکاروبار

یکم مارچ سے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

     اسلام آباد   (  آواز چترال ) چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی،تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے   رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران خام تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی ہے۔ مسرور خان نے کہا کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر 14 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے جب کہ جی ایس ٹی صفر ہے۔ کمیٹی کی جانب سے آئندہ خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے۔تاہم جیسے  ہی عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button