تازہ ترین

تیز ہوائیں،گرج چمک کیساتھ بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد( آواز چترال )محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کے علاوہ شام/رات تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔کشمیر میں مطلع ابر آلودکے علاوہ تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلودکے علاوہ تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ جبکہ شام/رات وزیرستان، کوہاٹ، کرم ، خیبر، پشاور،باجوڑ،چترال، دیر ،سوات ،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔اس دوران کراچی،حیدر آباد اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔خطہ پوٹھوہار،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،سرگودھا،بھکر اورلیہ میں گرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ بارش جبکہ مری اورگلیات میں برفباری کی توقع۔بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سردجبکہ کوئٹہ، زیارت اور ژوب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ اس دوران بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14،کالام ،استورمنفی 07،اسکردو منفی 05، بگروٹ ،پلوامہ،بارہ مولہ،گوپس ،مالم جبہ منفی 04،اننت ناگ،شوپیاں ،ہنزہ منفی 03، سری نگر منفی 02 ،قلات،راولاکوٹ اور پاراچنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button