تازہ ترینکاروبار

اسلام آباد کےدرامڑی چوک سے پندرہ منٹ کی ڈرائیو پر ایک ہزارکنال رقبے پر ہاوسنگ اسکیم کا آغاز

چترال (  آواز چترال ) بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث جہاں گنجان آباد شہروں کے گھٹن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ وہاں کم وسائل والےافراد کے لئے سر چھپانے کیلئے گھر کی تعمیر خواب کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ایسے میں نہایت مناسب قیمت پر قدرتی نظاروں ،سبزہ زاروں و بہتے پانی کے گنگناہٹ کے ماحول میں اپنی ثقافت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے ایک گھر کی آرزو ایک دیو مالائی تصور لگتی ہے۔ لیکن ٹھہرئیے یہ کوئی فرضی کہانی نہیں ۔ بلکہ حقیقت ہے کہ اسلام آباد کےدرامڑی چوک سے پندرہ منٹ کی ڈرائیو پر ایک ہزارکنال رقبے پر ایک ایسی ہاوسنگ اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں ہر کوئی اپنی

خواہش اورمرضی کے مطابق گھر کی تعمیر کا خواب پورا کر سکتا ہے ۔ اور یہ منصوبہ اسلام آباد میں عرصے سے رہائش پذیر اپر چترال چوئنج سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت سید تکبیر حسن شاہ کے ہاتھوں میں ہے ۔ جوکہ چترال پراپرٹی ڈیلر کے نام سےادارہ چلا رہے ہیں ۔یہ ادارہ اس سے قبل اسلام آباد میں ایک اہم ہاوسنگ منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکا ہے ۔ اور اس کے کلائنٹ اپنے گھروں میں آرام و سکون اور اطمینان کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہاوسنگ کے ا س نئے پراجیکٹ تک رسائی انتہائی آسان ہے ۔ جس کیلئے دھرامڑی چوک سے مری کرور روڈ سے ہوتے ہوئے پیہونٹ گاوں تک

پہنچا جاسکتا ہے ۔جبکہ لفٹ سائڈ پر چرا چوک سے بھی ایم این اے راجہ شہزاد خرم نواز کی رہائش گاہ کو جانے والی خوبصورت سڑک بھی یہاں تک پہچنے کا آسان راستہ ہے ۔ اس علاقے کی خوبصورتی ، سر سبزی ، قدرتی مناظر ، بہتے صاف و شفاف پانی کی ندیوں کو دیکھتے ہوئے کسی سیاحتی مقام کا گمان ہو تا ہے ۔ اس لئے یہ آزاد ماحول میں اپنی تہذیب و ثقافت کے ساتھ رہائش کیلئے ایک آئڈیل جگہ ہے۔اور کئی گھر یہاں پہلے سے آباد ہیں ۔ چترال کے صحافیوں نے گذشتہ روز اس ہاوسنگ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر چترال پراپرٹی ڈیلراسلام آباد کے اہلکار پیر حسین احمد العروف ( پیر) اور قدیر قریشی نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ ہاوسنگ پراجیکٹ کیلئےپیہونٹ گاوں میں ایک ہزار کنال زمین خریدی گئی ہے ۔ جو چند سو فٹ کے فاصلے پر دو مختلف مقامات میں موجود ہیں ۔ چار سو کنال زمین کے ارد گرد باونڈری وال تعمیر کی گئی ہے ۔ اور پلاٹنگ کا کام شروع ہو چکا ہے ۔ 120 فٹ کی گہرائی میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔ کیونکہ ارد گرد صاف و شفاف پانی کے ذخائر موجود ہیں ۔ جو کہ دریااور ندی نالوں کی صورت میں بہہ رہے ہیں ۔ پہلے سے موجود روڈ کی مزید بہتری کا کام جاری ہے ۔اس لئےیہ ھاوسنگ پراجیکٹ اپنے محل وقوع ، قدرتی مناظر اور کھلی فضا کے اعتبار سے بالکل منفرد ہے ۔ جو کہ تمام لوگوں خصوصا چترالیوں کیلئے ایک تحفہ سےکم نہیں ہے ۔ ایسے افراد جو اسلام آباد سے قریب ترین آسان شرائط پر اپناگھر تعمیر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پورے اعتماد کے ساتھ اس پراجیکٹ سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button