تازہ ترین

چترال کے نوجوان قانون دان مسرور نادر تاج نے سول جج کے امتحانات کامیابی سےپاس کرنے کے بعد سروس جوائن کر لیا

چترال ( محکم الدین )چترال کے نوجوان قانون دان مسرور نادر تاج نے سول جج کے امتحانات کامیابی سےپاس کرنے کے بعد سروس جوائن کر لیا ہے ۔ وہ سول جج کا امتحان پاس کرنےوالے کم عمر ترین قانون دان ہیں ۔ مسرور نادر تاج اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کچھ عرصہ چترال میں پریکٹس کرتے رہے ۔ اورحالیہ امتحانات میں شریک ہوکر انہوں نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا۔ وہ چترال کے معروف اور سنئیر ترین قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ کے فر زند ہیں۔ ان کی بطورسول جج تعیناتی پر عوامی حلقوں ، خاندان کے افراد اور عزیزو اقارب نے خوشی کا اظہارکیا ہے ۔ اور انہیں مبارکباد دی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button