تازہ ترین

وزیراعظم نے اپنے معروف جملے ’گھبرانا نہیں ہے ‘ کی تشریح کردی

 اسلام آباد( آواز چترال   )  وزیر اعظم عمران خان اپنے معروف جملے”گھبرانا نہیں“ کی مزید تشریح کرتے اوراس کی تاریخ بتاتے ہوئے انکشاف کیاکہ انہوں نے یہ جملہ اپنے کرکٹ کے دور میں بولنا شروع کیا تھا۔  پہلے اپنی کرکٹ اور سیاسی ٹیم سے کہتاتھا اور ا ب اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ آپ نے بھی ”گھبرانا نہیں“۔  پیر کواسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب  کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے انہوں نے ”تبدیلی“ کی بجائے” آپ نے گھبرانا نہیں“ کا جملہ سب سے زیادہ استعمال کیا، جس پر شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو ملکی معیشت تباہ تھی اور مجھے اندازہ تھا کہ مشکل حالات کی وجہ سے میری ٹیم کہیں پریشان نہ ہوجائے اس لئے ان سے کہا تھا کہ”گھبرانا نہیں“، کرکٹ کے زمانہ میں جب کبھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے میچ ہوتا تو اپنے کھلاڑیوں کو کہاکرتا تھا کہ آپ نے ”گھبرانا نہیں“،آج میں اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ ”گھبرانا نہیں“۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button