تازہ ترین

کے پی پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اے آئی جی تعینات

پشاور ( آواز چترال   )   خیبر پختون خوا پولیس کی تاریخ کی پہلی خاتون اے آئی جی بننے کا اعزاز صوابی سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس آفیسر عائشہ گل کو حاصل ہوا،عائشہ گل نے اے آئی جی جینڈر کا چارج سنبھال لیا، وہ  خواتین، ٹرانس جینڈرز اور بچوں کے حقوق پر کام کریں گی۔ میڈیا ذرائع  مطابق پشاور میں خاتون پولیس آفیسر عائشہ گل کو خیبر پختون خوا پولیس کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی جی تعینات کردیا گیا۔ پولیس سروسز گروپ کی خاتون آفیسر کا تعلق ضلع صوابی ہے۔ عائشہ گل نے اے آئی جی جینڈر کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ  خواتین، ٹرانس جینڈرز اور بچوں کے حقوق پر کام کریں گی، سینٹرل پولیس آفس پشاور میں جینڈر ایشوز کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button