علاقے کی ترقی کیلئےصلاحیت موجود ہے …ازمائے ہوئے رہنماؤں کے نرغے میں ہرگزنہ آئے۔..سید ناصر علی شاہ
چترال ( نمائندہ آواز چترال ) تحصیل مستوج سے تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر سید ناصر علی شاہ پیرزادہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس دفعہ نوجوان قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے حق میں اپنی قیمتی ووٹ کا استعمال کریں اور اپنے علاقے سے پسماندگی کو دورکرے جن میں علاقے کو ترقی سے ہمکنارکرنے کی پوری پوری صلاحیت موجود ہے اور پہلے کے ازمائے ہوئے رہنماؤں کے نرغے میں
ہرگزنہ آئے۔ پیر کے روز اپنی درجنوں حمایتی نوجوانوں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں تحصیل مستوج کی ترقی کیلئے اپنی انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے اپر چترال میں بجلی کی سپلائی کی خراب صورت حال، شندور روڈ کی توسیع میں زمین مالکان کے لئے زمین کے معاوضے کی معیاری نرخوں پر ادائیگی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ لاسپور میں ایسے گاؤں بھی ہیں جوکہ اب تک بجلی کی نعمت سے محروم ہے اور وہاں زمانہ قدیم کی طرف اب بھی لالٹین اور چراغ جلائے جاتے ہیں جبکہ گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے ان کو
کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور پرویز مشرف کی وژن کے مطابق پہلے اس بجلی گھر سے چترال کے سوفیصد گھرانے کو مستفید ہونا تھالیکن اب اسے پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیابی کی صورت میں وہ علاقے میں بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شندور روڈ کی توسیع میں زمین مالکان کے ساتھ کوئی ناانصافی ہونے نہیں دے گا اور زمین مالکان کو ایک ایک پائی ادا کرنے کے لئے جدوجہد کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ شندور لاسپورکا چراگاہ ہے لیکن جشن شندور کی وجہ سے ان کے مال مویشی متاثر ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی معاوضہ نہیں ملتا اور تحصیل چیرمین منتخب ہونے کے بعد وہ مسئلے کو بھی عوامی امنگوں کے مطابق حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یارخون اور لاسپور
میں بھی گلگت بلتستان کی طرز پر ارزان نرخ پر گندم مہیا کریں گے اور ان علاقوں میں سولر سسٹم کے ذریعے عوام کو مفت بجلی بھی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ سید ناصر علی شاہ نے مزید کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اے کے آر ایس پی کے بنائے ہوئے ویمن تنظیموں کو ڈائرکٹ فنڈنگ کریں گے اور سلائی وکڑہائی کے مراکز قائم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اسکالرشپ دئیے جائیں گے اور ان کے لئے کھیلوں کے میدان کا بھی ہر گاؤں میں اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مستوج میں ریسکیو 1122کا ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے چرون یونین کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دفعہ لاسپور سے میدان میں آنے والے نوجوان امیدوار کو کامیاب بنائیں جبکہ ماضی میں ہمیشہ لاسپور والوں نے چرون یوسی والوں کو کامیاب کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں اور اس دفعہ آزاد امیدوار کی حییثیت سے ان کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر مہناس الدین بھی موجود تھے۔