تازہ ترینشعروشاعری

انجمن ترقی کھوارچترال کے وفد کا وزیراعلی کے پی کے اسپیشل ایڈوائزرجناب وزیرزادہ سے ملاقات۔.

..چترال( سرورسرور) انجمن ترقی کھوارچترال کےایک وفد نےصدرانجمن شہزادہ تنویرالملک کی قیادت میں اج معاون خصوصی   وزیرزادہ سے ملاقات کی ۔وفد میں سینئرشاعرمحمدعرفان ،صدر حلقہ چترال معزالدین بہرام، ،شیر زمان مینجر خیبر بنک چترال اور سرورسرورشامل تھے۔ملاقات میں انجمن کے وفد نے معاون خصوصی کو زبان و ادب اورکلچرکے حوالے سے انجمن کی خدمات اورانجمن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے انجمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی اور 21فروری کوزبانوں کے عالمی دن کو شاندارطریقے سےمنانے کے حوالے سے تعاون کااعلان کیا۔اس ملاقات میں پی ٹی آئ ضلع اپرکے کوارڈینیٹرجناب رحمت غازی خان بھی موجودتھے۔انجمن کے صدر نے معاون ِخصوصی اور رحمت غازی  کوانجمن ترقی کھوارکے زیراہتمام چترال کے بزرگ شاعر عنایت اللہ اسیر  کی نئی شائع شدہ مجموعہ کلام ژیرغست کی ایک ایک کاپی پیش کی

May be an image of 6 people, people standing and outdoors

May be an image of 6 people, people sitting, tree and park

May be an image of 5 people, people sitting, people standing, tree and outdoors

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button