تازہ ترین

سابق یوسی ناظم وسابق اُمیدوارصوبائی اسمبلی چترال سہراب خان اپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت

پشاور( نمائندہ آواز چترال)پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ پشاورمیں سابق یوسی ناظم وسابق اُمیدوارصوبائی اسمبلی چترال سہراب خان نےاپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت صوبائی صدرنجم الدین خان کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں آل مسلم لیگ کے ٹکٹ May be an image of 4 people, people standing and outdoors

سے الیکشن لڑکرتقربیابارہ ہزارووٹ لیے تھے اوریونین کونسل شیشی کوہ چترال کے ناظم رہ چکے ہیں ۔ان کے ساتھ ارندوکے حاجی محمدداودشمانی ،حاجی علی ،محمدخان  ورداک،حاجی صلاح الدین شمانی اورسہیل احمدبھی موجودتھے۔شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین ،صوبائی May be an image of 4 people, people standing and outdoorsجنرل سیکرٹری شجاع خان ،ایوب شاہ ،سلیم ،خان،سعیدخان،بخت بیدارخان،انجینئرفضل ربی جان،قاضی فیصل اورشہزادہ خالدپرویزبھی شریک تھے۔جبکہ شہزادہ خالدپرویز فرزند شہزادہ محی الدین سابق ایم این اے چترال چنددن پہلے اسلام آبادمیں بلاول بھٹوکے ساتھ ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے تھے۔ May be an image of 5 people, people standing, outdoors and tree

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدرنجم الدین خان نے کہاکہ مختلف علاقوں سے لوگ جوق درجوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں اورپیپلزپارٹی کی مقبولیت روزبروزبڑھتی جارہی ہے ۔انہوں نے یہ اُمیدظاہرکی کہ آنے والےبلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے صوبے سے اکثریتی ووٹ حاصل کریگا۔تقریب سے سابق صوبائی وزیرسلیم خان ،ضلعی صدرانجینئر فضل ربی جان اورشہزادہ خالدپرویزنے بھی خطاب کرتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں  پاکستان پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگا۔

May be an image of 4 people, beard and people standing

May be an image of 3 people, people standing and outdoors

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button