تازہ ترینکاروبار

چترال کے اندر یوٹیلیٹی اسٹورز میں سامان کی عدم دستیابی اور بند شدہ اسٹورز کی دوبارہ بحالی کامطالبہ،…پی ٹی ائی اپر چترال

اسلام آباد( آواز چترال ) پی ٹی ائی اپر چترال کی وفد نے سینیٹر فلک ناز کی سربراہی میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن طحہ عزیز مگرابی سے ان کے افس اسلام اباد میں ملاقات کی۔ وفد میں شہزادہ سکندرالملک۔ سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ،غلام مصطفیٰ ایڈوکیٹ، معراج خان، بابر علی،انجینئر منصور ،قربان

May be an image of 7 people, people standing, outdoors and text that says 'UTILITY HEADQUARTERS STORES CORPORATION GOVERNMENT OF PAKISTAN'ہزار اورحاصل مراد شامل تھے۔ وفد نے چترال کے اندر یوٹیلیٹی اسٹورز میں سامان کی عدم دستیابی اور بند شدہ اسٹورز کی دوبارہ بحالی، نئے اسٹورز کی منظوری اور احساس پروگرام میں استفادہ کنندگان 16 ہزار سے بڑھاکر ،30 ہزار کرنے،نیٹ کنیکشن کے مسلے کو بنیاد بناکر مختلف جگہوں پر اسٹورز کیلئے خصوصی رعایت اور ہفتے میں ایک بار حساب کتاب دینے کی اجازت دینے کے حوالے سے ایم ڈی کو آگاہ کیا گیا۔جس پرایم ڈی نے ان درپیش مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی اور دشوار گذار علاقوں جہان یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں ہیں ان کیلئے فوری طور پر موبائل سسٹم جاری کرنے کی یقین دہانی کی۔ اسٹورز کی کمی کو پرائیریٹائزٹ بیسٹ پر لسٹ بنا کر ان کو فراہم کرنے کو کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں پر یوٹیلیٹی اسٹور کی اشد ضرورت ہے وہان فرنچائیز کھولنے کی اجازت دینگے ان افراد کو جو فرنچائیز ملے گی ان کو مالی معاوت بھی یعنی قرضہ بھی دی جائے گی۔ وفد نے ایم ڈی طلحہ عزیز کا شکریہ ادا کیا۔  وفد میں شامل تمام ممبران نے سینیٹر فلک ناز صاحبہ کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ایم ڈی سے ملاقات اور ان مسائل کا حل ممکن ہوا۔ چترالی قوم اس احسان کا بدلہ دعاوں سے دینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button