تازہ ترین

لوئرچترال…۔پیپلز پارٹی کےتین تحیصلوں کے ناظمین کے ناموں کا اعلان دس بارہ دنوں کے اندر کیا جائے گا

چترال (  آواز چترال نیوز)  پاکستان پیپلزپارٹی ملاکنڈڈویژن کے صدربخت بیدارخان ،سابق وزیرخزانہ مظفرسید ،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سلیم  خان،ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان لوئرچترال اورضلعی صدرامیراللہ اپرچترال نے درجنوں پارٹی ورکرز کے ہمراہ اتوار کے روز چترال پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔مہنگائی اور ناروا ٹیکسوں کے تلے

 

دبی قوم زندگی کی سانسین گن رہا ہے۔اس وقت عوام کی نظرین پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بٹھو زارداری 27 فروری کے لانگ مارچ سے پہلے چترال کا دورہ کرے گی۔ ذولفقار علی بٹھو اور بے نظیر بٹھو کو چترال کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی۔چترال کے لوگ احسان فراموش نہیں اپنے محسنوں کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی بلدیاتی انتخابات میں چاروں تحصیلوں سے پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل مستوج کے نظامت کے لئے امیر اللہ کا نام فائنل کر دیا گیا دیگر تین تحیصلوں کے ناظمین کے ناموں کا اعلان دس بارہ دنوں کے اندر

 

ک

 

یا جائے گا اورتمام فیصلے ورکروزکے رائے کے مطابق کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں جو بھی ہم سے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کرنا چاہے ویلکم کریں گے۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہاکہ شہزادہ پرویز کے لئے پی پی پی دروازے کھولے ہیں جوبھی شمولیت کریں ہم اُس کوخوش آمدیدکہتےہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے چارتحصیلز سے کواُمیدوارورکروں سے مشاوارت کے بعد  لائیں گے یہاں کے عوام تبدیلی سرکار،مذہبی جماعتوں سے مایوس  ہوچکے ہیں ۔ اب عوام کی نگائیں صرف پی پی پی کی طرف ہے موجودہ حکومت چترال کے گیس پلان اوردیگرپراجیکٹ

 

ختم کرکے یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے    ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا چترال آئے تھے لوگ  اُن کے جلسے میں نہیں جاتے تھے سرکاری ملازمین کوسبزباغ دیکھ کرفائروڈالانس 45سے بڑھاکر100روپے کرنے کااعلان کرتے ہوئے اپنے جلسے میں بیٹھ کربعدمیں وہ 800ہزارسے کم کرکے 5000 کردیاہے جوپی پی پی کے دورحکومت میں بڑھایاتھا۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن پاکستان روزانہ کی بنیادوں پراضافہ کیاجاتاہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button