تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ اپر چترال… کرایہ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کاروائی کا اغاز۔

 چترال ( آواز چترال )محمد علی صاحب ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر   محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج کے ہمراہ مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندی کرکے مسافروں سے کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ٹرانسپورٹرزحضرات کو ذائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کی سختی سے ہدایت کی۔ مذید برآں انہوں نے مسافروں کو اپنے آپنے قریبی سنٹروں میں جاکر جلد از جلد کرونا ویکسین لگانے کی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈرائیور حضرات کو برفباری کے دوران مسافروں کی حفاظت کے لئے  (زنجیر)استمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

May be an image of 4 people and outdoors

May be an image of 5 people, people standing and outdoors

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button