بچوں کی آوازتازہ ترین
سو ل سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی چائلڈ لیبر کے خلاف آگہی واک کا اہتمام

چترال (عبدالغفار سے) سو ل سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سرکردگی میں پیر کے روز چترال میں بڑھتی ہوئی چائلڈ لیبر کے خلاف آگہی واک کا اہتمام کیا جو کہ چیو پل سے شروع ہو کر اتالیق بازار میں احتتام پذیر ہوئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نصرت جبین نے واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر مقررین نے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر زور دیا اور مستقبل کے نسل کےلئے اسے زہر قاتل قرار دیا۔
Facebook Comments