تازہ ترین

چترال پریس کلب کے انتخابات….ظہیرالدین صدر منتخب

چترال (نمائندہآواز چترال ) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2021ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر، عبدالغفار جنرل سیکرٹری، نورافضل خان فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔ جمعہ کے روز سابق صدروسینئرصحافی شاہ مرادبیگ کے زیرصدرات انتخابی اجلاس کیاگیا۔ منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پرسینئرصحافی شاہ مرادبیگ نے تمام اراکین کاشکریہ اداکیاکہ اُنہوں نے آپس میں اتحادو اتفاق کی نئی مثال قائم کر دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button